آڈیولیک کیس،علی امین گنڈاپورپرفردجرم کی کارروائی ایک بارپھرموخر

0
7

آڈیولیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورپرفردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ کےایڈیشنل سیشن جج نصرمن اللہ نے آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی جانب سےحاضری سےاستثناکی درخواست دائر کی گئی۔
وکیل صفائی نےمؤقف اختیارکیاکہ علی امین گنڈاپورکی پشاورہائیکورٹ سےضمانت ہوچکی ہے،آپ لمبی تاریخ دےدیں،23ستمبرتک ضمانت منظورہوچکی ہے۔
عدالت نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورپرفردجرم کی کارروائی ایک بارپھرموخر کردی۔
بعدازاں عدالت نےآڈیولیک کیس کی سماعت29ستمبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply