9مئی مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں خا رج،تحریری فیصلہ جاری

0
19

9مئی کے8مقدمات میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانتیں مسترد کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کردیاگیا۔
لاہورانسداددہشتگردعدالت کےایڈمن جج منظرعلی گل نے6صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلہ میں لکھاگیاکہ زمان پارک میں تیارکی گئی سازش کےگواہان کے بیانات ریکارڈ پر ہیں، پراسیکیوشن کےپاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیزی کے ہدایات کےثبوت موجودہیں،بانی پی ٹی آئی پرالزام ہےکہ انہوں نےاپنی ممکنہ گرفتاری کےحوالےسےسازش تیارکی،الزام کےمطابق سازش تیارکی گئی گرفتاری کی صورت دیگرقیادت ریاستی مشینری کوجام کردے۔
تحریری فیصلےمیں مزیدلکھاگیاکہ بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےدلائل دئیےوقوعہ کےوقت بانی پی ٹی آئی گرفتارتھے،پراسیکیوشن کاکیس ہےبانی پی ٹی آئی نے گرفتاری سےقبل سازش تیارکی،وکیل بانی پی ٹی آئی کی دلیل میں وزن نہیں ،وکیل نےبتایابانی پی ٹی آئی کی مختلف کیسزمیں ضمانتیں بعدازگرفتاری ہوچکی ہیں،ہرکیس کافیصلہ اس کیس کےاپنےمیرٹس پرہوناچاہیے،موجودہ کیس سازش یااشتعال انگیزی پراکسانےکاکوئی معمولی کیس نہیں۔
انسداددہشتگردی عدالت کےتحریری فیصلےکےمطابق پراسیکیوشن کاکیس ہےبانی پی ٹی آئی نےملٹری تنصیبات پرحملوں کی ہدایت کی،سازش تیارکی،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرکارکنان اورحمایتیوں نےسختی سےعمل کیا،ہائیکورٹ نےایک فیصلے میں سازش کےحوالےسےبانی پی ٹی آئی کےکردارپربحث کی،وکیل بانی پی ٹی آئی نےاعتراض اٹھایامبینہ سازش کی کوئی تاریخ ،وقت اورجگہ متعین نہیں،پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں7مئی اور9مئی کواس سازش کوتیارکیاگیا۔
فیصلےکےمطابق انسداددہشتگردی عدالت لاہوربانی پی ٹی آئی کوقصوروارقرارپاتی ہے،بانی پی ٹی آئی کی ہدایات اوربیانات کی ان کےحامیوں کی نظرمیں ایک قدر ہے،پی ٹی آئی کی دیگرقیادت نےبانی پی ٹی آئی کی ہدایات کومسترد کرنےکا سوچا تک نہیں،پولیس کےمطابق11مئی کوپولیس اہلکارپرتشددسمیت ایسےبہت سے واقعات رونماہوئے،پولیس کےمطابق واقعات میں ملٹری تنصیبات اورپولیس اہلکاروں پرحملے کیے گئے،بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

Leave a reply