9مئی کو PTIکی کال،جواب میں حکومت کا اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ

0
55

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) پی ٹی آئی کی جانب سے نو مئی کو دی گئی گئی کال کے جوا ب میں حکومت نے اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذ رائع کے مطابق نو مئی کو وفاقی کا بینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلایا جا ئے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں بھی شہدا سے یکجہتی کا اظہار کیا جا ئے گا۔ کابینہ نو مئی کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی بھی منظوری دے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ،اہم پالیسی بیان بھی دیں گے حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں شہداء کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تقریب میں پاک فوج، پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے خاندان مدعو ہوں گے۔تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے ۔ بے حرمتی ان کی گوارا نہیں ہونے دینا اب دوبارہ نہیں کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب کا انعقاد 9 مئی کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ تقریب میں سول ،عسکری قیادت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد کنونشن سنٹر میں شہداء کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،پاک فوج، پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے خاندان مدعو ہوں گے،تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے

Leave a reply