9مئی مقدمات:عدالت نے104ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

0
26

9مئی مقدمات میں عدالت نے104ملزموں کی عبوری ضمانت میں12فروری تک توسیع کردی۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج ارشدجاویدنے9مئی کےمقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی۔
فواد چودھری، اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
وکیل نےکہاکہ متعددضمانتوں کی سماعت سپریم کورٹ میں زیرالتواہیں،سپریم کورٹ کےفیصلےتک ضمانت کی درخواستوں پرکارروائی نہ کی جائے۔
عدالت نے9مئی کے104ملزموں کی عبوری ضمانت میں12فروری تک توسیع کردی۔

Leave a reply