
9مئی مقدمات کےکیس میں عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےوکیل کواہم ہدایت کردی۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت میں 9مقدمات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدرپیش ہوئے۔
عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعےبانی پی ٹی آئی کےفوٹوگرافی اورپولی گرافک ٹیسٹ کرانے کےلئے عدالت سےرجوع کیا۔ پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔
پراسیکیوشن نے درخواست میں موقف اختیارکیاکہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔
بعدازاں عدالت نےمزید کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فوادخان بالی ووڈ فلم’بھول بھلیاں‘3میں جلوہ گرہونگے
جولائی 6, 2024 -
بادل برسیں گے یا سورج چمکےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
فروری 11, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔