9مئی مقدمات:علیمہ اورعظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظور

9مئی جلاؤگھیراؤ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظور ہوگئیں۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت میں9مئی جلاؤگھیراؤکےمقدمات کی سماعت ہوئی،علیمہ خان ،عظمیٰ خان اوراسدعمرسمیت دیگرکی عبوری ضمانت کی درخواستیں دائرکی گئیں۔
عدالت نےملزمان کی عبوری ضمانتوں میں6اور31اکتوبرتک توسیع کردی۔جبکہ علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظور کی گئیں۔
اسدعمر،مسرت چیمہ،جمشیدچیمہ،اعظم سواتی اورشبیرگجرسمیت دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔
جج ارشدجاویداورمنظرعلی گل نےدرخواستوں پرسماعت کی۔















