9مئی مقدمات ،عدالت نےپی ٹی آئی کی استدعامستردکردی

0
9

9مئی مقدمات میں عدالت نےتحریک انصاف کی نوٹس جاری کرنےاور اگلے ہفتے کی تاریخ دینےکی استدعام سترد کردی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے9مئی مقدمات کےمتعلق کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کی جانب سےوکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہاکہ کیس میں التواء کی درخواست آئی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی کےوکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ سلمان صفدرنےعمومی التواء لےرکھا ہے،مناسب ہوگاعدالت نوٹس جاری کردے۔
عدالت نےتحریک انصاف کی نوٹس جاری کرنےاوراگلےہفتےکی تاریخ دینےکی استدعامستردکردی۔
بعدازاں عدالت نے9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیس کی سماعت 12اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے8مقدمات میں ضمانت منسوخی کافیصلہ چیلنج کررکھاہے۔

Leave a reply