پنجاب حکومت نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پراسیکیوٹر جنرل نے راولپنڈی میں نو مئی کے14 مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد سمیت 57 ملزمان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔
راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 700 سے زائد پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی ضمانت منظور کی تھی۔ پنجاب حکومت نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔نو مئی کے درج مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیل درخواست لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دی تھی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےذریعےحکومت نےدرخواست دائرکی تھی۔لاہور ہائی کورٹ سے اپیل مسترد ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے بذریعہ ایڈوکیٹ جنرل سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ 57 افراد کی لسٹ میں پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈرشپ شامل ہے۔
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا
نومبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایڈہاک ججزکی تقرری:چیئرمین پی ٹی آئی کی مخالفت
جولائی 16, 2024 -
کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
مئی 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔