9مئی کیسز،ڈپٹی اپوزیشن لیڈرمعین ریاض قریشی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

9مئی مقدمات میں مداخلت کےلئےڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔
خط میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے 9 مئی مقدمات میں فوری عدالتی مداخلت کا مطالبہ کیاگیا۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ متعدد شہروں میں 9 مئی مقدمات عدالتی اور آئینی بحران کا باعث بن رہے ہیں،ان مقدمات کو لے کر انسداد دہشت گردی عدالتوں کی غیر معمولی تیزی کی شکایات سامنے آئی ہیں، انسداد دہشت گردی عدالتیں صبح سے رات دیر تک ٹرائل کی کارروائی جاری رکھتی ہیں، یہ مقدمات پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کیخلاف سیاسی انتقام ہیں۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ آزاد عدالتی نظام قائم کیا جائے اور 9 مئی مقدمات کے قانونی جواز کی جانچ کی جائے، عدالتی کارروائیوں کو معقول اوقات میں رکھا جائے، ملزمان کا ذہنی و جسمانی استحصال سے بچاؤ کیا جائے، ملزمان کو اپنے وکیل چننے کا حق اور عدالتی کارروائیوں میں شفافیت کی ضرورت ہے۔
خط میں کہاگیاکہ پراسیکیوشن اور پولیس کے مبینہ اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جائیں، پہلے ہوچکے مشکوک مقدمات کا دوبارہ جائزہ اور آئینی ضمانتوں کو بحال کیا جائے، عدالتی آزادی نہ ہونے سے قانون کی حکمرانی متاثر ہو رہی ہے، چیف جسٹس عدلیہ کی خودمختاری اور انصاف کی بحالی کی یقین دہانی کروائیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔