9مئی کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کےوارنٹ گرفتاری جاری

0
7

9مئی کیس میں عدم پیشی پرعدالت نےتحریک انصاف کےرہنماؤں کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے 9 مئی  کے خلاف احتجاج کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔
عدالت نےعمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مسعود کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،بیرسٹر گوہر کی طرف سے سردار محمد مصروف ایڈووکیٹ نے استثنیٰ کی درخواست دی ۔عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
9 مئی کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات تھانہ کراچی کمپنی میں درج کیے گئے تھے ۔
عدالت نےکیس کی مزیدسماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply