9مئی کے13مقدمات :عدالت نےپٹیشن دوبارہ دائرکرنےکی ہدایت کردی

9مئی کے13مقدمات میں عدالت نےپٹیشن دوبارہ دائرکرنےکی ہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نےجی ایچ کیوحملہ سمیت9مئی کے13مقدمات کیخلاف درخواست پرسماعت کی ،شیخ رشیداپنےوکیل سردارعبدالرزاق کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ابتدائی سماعت کےبعداعتراضات لگا کر درخواست واپس کردی گئی۔
عدالت نےہدایت کی کہ آفس اعتراضات درست کرکےپٹیشن دوبارہ دائرکی جائے۔
شیخ رشیدنےاپنےوکیل سردارعبدالرزاق کےذریعے درخواست دائرکی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ پولیس کی تحقیقات میں ایک سازش کا ذکرہے،ایک سازش ہےتو13الگ الگ مقدمات درج نہیں ہوسکتے، مجھے ہر مقدمےمیں شامل کیاگیا ہے۔