لاہوربورڈکا 9ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان ، کامیابی کی مجموعی شرح 45.08 فیصدرہی

لاہوربورڈنے 9ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کی مجموعی شرح 45.08 فیصدرہی۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے نہم کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔
کنٹرولرامتحانات کےمطابق نویں جماعت کےامتحان میں3لاکھ 8ہزار73طلبہ شریک ہوئے،جس میں سے1لاکھ 38ہزار894طلبہ پاس ہوئے،جبکہ امتحان میں45.08فیصدطلبہ پاس ہوئے،لڑکیوں کی پاسنگ کی شرح53.87 فیصد رہی،لڑکوں کی پاسنگ کی شرح35.33فیصدرہی۔
کنٹرولرامتحانات کاکہناہےکہ سائنس گروپ میں 2لاکھ35ہزار247طلبہ شریک ہوئے،سائنس گروپ میں1لاکھ11ہزار68طلبہ پاس ہوئے ،سائنس گروپ میں پاسنگ کی شرح47.47فیصدرہی،آرٹس گروپ میں72 ہزار 826 طلبہ شریک ہوئے،آرٹس گروپ میں27ہزار213طلبہ پاس ہوئے۔آرٹس گروپ میں پاسنگ کی شرح37.37فیصدرہی۔