9 مئی کیسزمیں عمران خان کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری

0
100

لاہور: 9 مئی کیسز میں عمران خان کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے سمیت 7 دیگر مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں یکم مارچ تک توسیع کردی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اگر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تو ملزم کی عبوری ضمانت پر فیصلہ تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔ ملزم کی جیل سے حاضری کے معاملے کو چھوڑ دیتے ہیں ۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

اگر حاضری اور ملزم کی پیشی کا انتظار کیا تو فیصلے میں تاخیر ہو گی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے میرٹ پر فیصلے کی بات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی حاضری اہم نہیں ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں۔ ملزم کی حاضری کے بغیر عبوری ضمانت کے دلائل مکمل کرلیے جائیں تو بہتر ہے۔

Leave a reply