9 مئی حملہ کیس:یاسمین راشدسمیت8ملزمان کو10،10قیدکی سزا،شاہ محمود قریشی بری

0
7

9مئی کلب چوک جی اوآرحملہ کیس میں عدالت نے یاسمین راشدسمیت8ملزمان کو10،10سال قیدکی سزاسنادی۔جبکہ شاہ محمودقریشی کوبری کرنےکاحکم دےدیا۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل نےکوٹ لکھپت جیل میں کلب چوک جی اوآر پر حملےکےکیس کافیصلہ سنایا۔

کیس میں دوران ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نےعمرسرفرازچیمہ،یاسمین راشد ،اعجازچودھری اورمحمودالرشیدسمیت8 ملزمان کو10،10سال قیدکی سزاسنائی۔جبکہ جرم ثابت نہ ہونےپرشاہ محمودقریشی کوبری کردیاگیا۔
اےٹی سی عدالت نےمقدمےمیں13ملزمان بری کردیےاور8کوسزاہوئی۔مجموعی طورپر25ملزمان کاٹرائل ہواجس میں 4اشتہاری ہوگئے۔

Leave a reply