پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 92 فیصد ریکارڈاضافہ، لین دین کی تعداد 13 ارب سے متجاوز !

0
6

پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، مالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی ریٹیل ادائیگیوں میں 92 فیصد لین دین ڈیجیٹل ذرائع سے کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی تعداد 65 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 20 کروڑ تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ، ای والٹس اور کیو آر ادائیگیوں کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا۔ موبائل فون کے ذریعے ادائیگیوں کی تعداد 11 ارب 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی، جبکہ ملک بھر میں پوائنٹ آف سیل مشینوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 791 تک پہنچ گئی۔ اسی عرصے میں برانچ لیس بینکنگ ایپس کے صارفین کی تعداد 9 کروڑ 91 لاکھ ہوگئی۔

Leave a reply