حکومت کی سردیوں میں گیس کی قلت سے نمٹنے کیلئے جامع لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت

0
9

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ موسم سرما کے دوران گیس کی طلب و رسد کو متوازن رکھنے کے لیے جامع لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو بروقت اقدامات کرنے اور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی گیس کی فراہمی میں گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ بجلی گھروں اور صنعتوں کے لیے آر ایل این جی کو ترجیح دی جائے گی۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر گیس کی درآمد بلا تعطل جاری رکھنے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے، جبکہ پانی اور گھر گرم کرنے والے برقی آلات کے لیے بینک فنانسنگ کی سہولت متعارف کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Leave a reply