
خیبرپختونخوا اور پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز، خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقدہ تقریب کے دوران اے ایس او سی آئی او ڈیجیٹل گورنمنٹ ایوارڈ 2026 حاصل کرلیا۔
یہ عالمی اعزاز خیبرپختونخوا میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کا اعتراف ہے، جو وزیراعلیٰ کے گڈ گورننس روڈمیپ اور ’ڈیجیٹل کے پی ویژن 2030‘ کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔
ایوارڈ حکومت کی جانب سے سرکاری خدمات کو مزید ڈیجیٹل، مربوط، شفاف اور شہریوں کی ضروریات کے مطابق بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کامیابی کو حکومتِ خیبرپختونخوا، کے پی آئی ٹی بی کی پوری ٹیم اور ڈیجیٹل کے پی کے لیے کام کرنے والے تمام افراد کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔














