کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدات اورسرمایہ کاری کا نیا عالمی مرکز بنانے کا فیصلہ

0
8

حکومت نے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار کے فروغ کے لیے کراچی انڈسٹریل پارک کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس منصوبے کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت حاصل ہے، جبکہ کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدی صنعتوں اور سرمایہ کاری کے اہم مرکز کے طور پر ترقی دینے کا منصوبہ ہے۔
پارک کی نگرانی اور منصوبے پر عملدرآمد کے لیے وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی (SEZA) قائم کی جائے گی۔ وفاقی SEZA کے وفد نے SIFC کے ایڈیشنل سیکریٹری ساجد قاضی کی قیادت میں کراچی کی کاروباری برادری سے ملاقات کی اور سرمایہ کاروں کے مسائل، سہولت کاری اور کاروباری رکاوٹیں دور کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
حکام کے مطابق SIFC کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لیے نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

Leave a reply