ٹرائی سیریز:پاکستان نےیواےای کوشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی

0
1

ٹرائی سیریزکےپانچویں میچ میں پاکستان نےیواےای کو31رنزسےشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی۔
شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان کےکپتان سلمان علی آغا نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہینوں نےپہلےکھیلتےہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ہدف کےتعاقب میں یواےای کی ٹیم7وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمد نواز بھی37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 16 اور صائم ایوب نے 11 رنزکی اننگزکھیلی۔محمدحارث14،کپتان سلمان علی آغا7اورحسن نواز4رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے۔
یواےای کی جانب سےحیدرعلی نے2شکارکئےجبکہ محمد روہید، دھروو پراشر اور جنید صدیقی نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یو اے ای کی جانب سے علی شان شرفو 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ کپتان محمد وسیم 19رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے،حیدرعلی12سکورفراہم کرسکے۔ ایتھن ڈی سوزا9، آصف خان7، ہرشت کوشک 3 اور راہول چوپٹرا بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔جبکہ دھروو پراشر 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سےابراراحمدنے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یواےای کی شکست کےبعدٹرائی سیریزکافائنل پاکستان اورافغانستان کےدرمیان کھیلا جائےگا۔

Leave a reply