آلودگی پھیلانےپرمحکمہ ماحولیات نےپنجاب یونیورسٹی کی2 بسیں بند کردیں

آلودگی پھیلانےپرمحکمہ ماحولیات نےکارروائی کرتےہوئے پنجاب یونیورسٹی کی 2بسیں بند کردیں۔
ترجمان محکمہ ماحولیات کاکہناہےکہ لاہورہائیکورٹ کےاحکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بسیں بند کرنےکی کارروائی کی گئی۔
ترجمان کابتاناہےکہ پنجاب یونیورسٹی کی بندکی جانےوالی دونوں بسیں دھواں چھوڑ رہی تھیں ،ماحول کوآلودہ کررہی تھیں اور عملے کے پاس ماحولیات کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔
محکمہ ماحولیات کے ترجمان کےمطابق ماحولیات ایکٹ کےتحت ان بسوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔















