طلبا کیلئے اہم خبر:سکولوں میں حاضری کیلئے نیا نظام متعارف

0
17

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،سندھ حکومت نے سکولوں میں طلبا کی حاضری کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم طلبا کی غیرحاضری کے اسباب کی نشاندہی کرے گا اور اس سے تدریسی مسائل کی جانچ اور بروقت اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ایس اے ایم آر ایس محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ایک تاریخی منصوبہ ہے، جسے سندھ ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 12 اضلاع کے 600 سکولوں میں سٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کیا جائے گا، صوبے کے تمام سکولوں میں مرحلہ وار نظام کی توسیع کی جائے گی، یہ نظام ورلڈ بینک اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کی معاونت سے بنایا گیا ہے۔
سٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کا مقصد تعلیم کے شعبے کو ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہے۔

Leave a reply