سوئی ناردرن نےگیس لوڈ شیڈنگ کانیاشیڈول جاری کردیا

صارفین کیلئےبڑی خوشخبری، سوئی ناردرن نےگیس لوڈشیڈنگ کانیاشیڈول جاری کر دیا ۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ۔
ایس این جی کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلا تعطل ملے گی۔
کمپنی نے واضح کیا کہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے گیس کا تعطل آتاہے سسٹم میں گیس وافر ہونے کی وجہ سے سردیوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔ پاکستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس کے دباؤ میں کمی کی شکایات بھی بڑھ جاتی ہیں۔
ایسے میں سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں۔ اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشر حاصل کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر کمپریسر لگا لیتے ہیں ۔















