مریم نوازکےصاحبزادےجنیدصفدرکی شادی شیخ روحیل اصغرکی پوتی سےطے

0
9

وزیراعلیٰ پنجاب اورکیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادےجنیدصفدرکی شادی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق خاتون شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔ دونوں خاندانوں میں شادی کی تقریبات رواں ماہ دسمبریاآئندہ سال کےپہلےمہینےجنوری میں منعقدکرنےپراتفاق ہوگیاہے،شادی کی تمام رسومات اورتقریبات منعقدکرنےکافیصلہ کیاگیاہےتاہم امکان یہی ہے کہ تمام تقریبات محدود پیمانے پر ہوں گی اور صرف قریبی عزیز و اقارب ہی مدعو کیے جائیں گے۔
ذرائع کابتاناہےکہ دونوں خاندانوں کی جانب سے باقاعدہ ایک ایونٹ بھی منعقد کیاجاچکاہے،اس ایونٹ میں شریف خاندان اورروحیل اصغرخاندان کےقریبی ممبران نےشرکت کی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہےکہ جنیدصفدرکی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ کےساتھ 2021 میں ہوئی تھی۔ اکتوبر 2023 میں جوڑے نے طلاق لے لی تھی۔
خیال رہےکہ رواں سال مئی کےمہینےمیں بھی ایک بارپھرخبریں زیرگردش رہی تھیں کہ جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ جیند صفدر کی شادی نواز شریف کے رشتہ دار کی پوتی سے ہوگی۔

Leave a reply