ماہ رمضان میں ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری

0
107

مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔
رمضان کےپہلے 2 عشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے 2 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔مردوں کیلئے زیارت کا پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا وقت رات 2 سے صبح 5 بجے تک کا ہے۔اسی طرح خواتین کے لیے وقت رات 11 سے 1:40 اور صبح 6 سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔تیسرے عشرے میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے مردوں کے لیے3 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے، دوسرا وقت رات 11 سے12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔خواتین کے لیے تیسرے عشرے میں صبح 6 سے 11 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a reply