خلیجی ممالک کا پاکستانی مخالف مواد پر بھارتی فلم ’دھریندر‘ پر پابندی کا فیصلہ

0
22

پاکستان مخالف مواددکھانےپربھارتی فلم’’دھریندر‘‘پر خلیجی ممالک نے نمائش روک دی۔
بھارتی فلم’’دھریندر ‘‘ کو 6 خلیجی ممالک میں بین کرنےکافیصلہ کیاگیا،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں بھارتی فلم پر پابندی لگادی گئی۔
رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک نے فلم میں پاکستان کے خلاف تعصب پر مبنی مواد پیش کرنے پر اعتراض اٹھایا۔
فلم کی خلیجی ممالک میں ریلیز کے لیے درخواست کی گئی جسے مسترد کردیاگیااور فلم کو کسی بھی خلیجی ملک میں ریلیز ہونے سے روک دیا گیا۔
واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی فلموں کو مشرق وسطیٰ میں اس طرح کی پابندیوں کا سامنا ہوا ہو۔ اس سے پہلے کئی بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی جاچکی ہیں۔

Leave a reply