26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کی فردجرم عائدکرنےکی کارروائی کیخلاف دائر درخواست خارج

26نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان کی فردجرم عائدکرنےکی کارروائی کیخلاف دائر درخواست خارج کردی گئی۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےعلیمہ خان کیخلاف26نومبرکےمقدمےکی سماعت کی۔13گواہان اورپراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
علیمہ خان نےفردجرم عائدکرنےکی کارروائی کوعدالت میں چیلنج کیاتھاجس کوعدالت نےمستردکردیا۔
وکیل نےکہاکہ علیمہ خان پرفردجرم عائدکرنےکی کارروائی خلاف قانون وضوابط ہے،علیمہ خان پرفردجرم عائدکرنےکےموقع پران کےدستخط موجودنہیں ۔
پراسیکیوٹر نےکہاکہ فردجرم عائدکرنےکی کارروائی کے2ماہ کےبعددرخواست دائرکی گئی،تمام قانونی تقاضےپورےکرکےملزمان پرفردجرم عائدکی گئی، درخواست عدالتی کارروائی میں مسلسل رکاوٹ ہےخارج کی جائے۔
عدالت نےدونوں جانب سےدلائل سننےکےبعدفیصلہ سنایااورکمرہ عدالت میں موجود13گواہان کےبیانات قلمبندکرنےکاحکم جاری کیا۔















