ایل پی جی گھریلوسلنڈرپر50فیصدسےزائدٹیکس وصولی کاانکشاف

ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کاانکشاف ہواہے۔
11.8کلوکےایل پی جی گھریلوسلنڈرکی اصل قیمت 1621.82 روپے ہے، گھریلوسلنڈرکی سرکاری قیمت2 ہزار 466روپےمقررہے۔11.8کلوگرام سلنڈرپر844روپےٹیکسزکی مدمیں وصول کیےجارہےہیں۔فی کلو قیمت میں صارفین سے71.52روپےٹیکس وصول کیاجارہاہے۔
11.8کلوگرام کےگھریلوسلنڈرپر55روپےپیٹرولیم لیوی عائدہے،گھریلوسلنڈ رپرجی ایس ٹی کی مدمیں 301.84روپےوصول کیےجارہےہیں،مارکیٹنگ ،ڈسٹری بیوشن اورڈیلرمارجن کی مدمیں413روپےوصول کیےجاتےہیں، مارکیٹنگ ،ڈسٹری بیوشن اورڈیلرزمارجن پرالگ سے18فیصدجی ایس ٹی بھی عائدہے ،مختلف مارجنزپرجی ایس ٹی کی مدمیں74روپے34پیسےالگ سے وصول کیےجاتےہیں۔
اوگرانےایل پی جی کمپنیوں کوسرکاری نرخ پرسختی سےعملدرآمدکی ہدایت کررکھی ہے،ایل پی جی کمپنیوں کوپلانٹ پرپرائس ٹیکس لگانےکی ہدایت کررکھی ہے۔
اوگراکی ہدایت کےباوجودگھریلوسلنڈرپر1200روپےسےزائداضافی وصولی جاری ہے۔جڑواں شہروں میں گھریلوسلنڈر3700سے3800میں فروخت ہورہاہے۔















