وزیراعلیٰ نتیش کمار کیخلاف مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج

بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رہنما سامعہ رانا نے لکھنو کے پولیس اسٹیشن میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی بہار کے وزیراعلیٰ کے اس عمل کو ذاتی معاملات میں مداخلت اور مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متعدد رہنماؤں نے سخت قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے طرز عمل نے سماجی اقدار اور شہری کی عزت نفس کی خلاف ورزی کی ہے۔















