کراچی سے کشمیر تک سردی کے ڈیرے،ٹھنڈ مزید بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی سے کشمیر تک سردی کے ڈیرے ،محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دسمبر کے آخری عشرے میں موسم مزید سرد رہنے کا امکان ہے،جبکہ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کاراج رہے گا۔ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سرد رہنےکاامکان ہے، اُدھر لاہور، سیالکوٹ ،نارووال ،شیخوپورہ اورگوجرانوالہ میں دھند کاراج برقرارہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ گجرات ،جہلم،فیصل آباد،جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں سموگ بڑھنے کاامکان ہے،بہاولنگر،اوکاڑہ،ساہیوال،ملتان اورڈیرہ غازی خان میں دھندرہی،قصور،خانیوال ،خانپور،کوٹ ادو،بھکر،لیہ اور بہاولپور میں سموگ ہے،رحیم یارخان اورراجن پورکےمختلف علاقوں میں دھندکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سکھر،روہڑی،شکارپور،کشموراورموہنجوداڑومیں دھندکی توقع ہے، خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرداورمطلع ابرآلودرہنےکاامکان ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں موسم سردرہنےکی توقع ہے۔















