آئی سی سی نےکھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی،صائم ایوب پہلی پوزیشن پر براجمان

0
5

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔پاکستان کے صائم ایوب نے ٹی20 آل راؤنڈرز میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔
آئی سی سی رینکنگ کےمطابق محمد نواز پانچویں نمبر پر بدستور براجمان ہیں، ٹی20 بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کی، پاکستان کے ابرار احمد چوتھے نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل نے 10ویں سے نویں نمبر کی پوزیشن حاصل کی۔

Leave a reply