بنگلہ دیش:معروف طالب علم اور سیاسی رہنما عثمان ہادی قتل،ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے

0
6

بنگلہ دیش معروف طالب علم اور نوجوان سیاسی رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں شدید بدامنی پھیل گئی، جس کے باعث عام انتخابات سے قبل حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران شیخ حسینہ کا آبائی گھر جلادیاگیا۔
شریف عثمان ہادی جو انقلابی منچا پلیٹ فارم کے ترجمان اور عام انتخابات کے امیدوار تھے، گزشتہ جمعے ڈھاکا میں انتخابی مہم کے آغاز کے دوران نقاب پوش حملہ آوروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں پہلے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں بہتر علاج کے لیے سنگاپور لے جایا گیا جہاں وہ چھ روز تک لائف سپورٹ پر رہنے کے بعد جمعرات کو دم توڑ گئے۔
احتجاج کے دوران ہادی کے نام پر جذباتی نعرے لگائے گئے اور مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ صورتحال کے پیش نظر حساس علاقوں میں اضافی پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
بدامنی کے دوران بنگلہ دیش کے بانی صدر شیخ مجیب الرحمن کے آبائی گھر کو ایک بار پھر نذرِ آتش کیا گیا۔

Leave a reply