عمران خان اوربشریٰ بی بی خیانت مجرمانہ کےمرتکب پائےگئے، توشہ خانہ ٹو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

0
6

عمران خان اوربشریٰ بی بی دونوں ملزمان خیانت مجرمانہ کے مرتکب  پائے  گئے، عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کافیصلہ سنایا،اس موقع پر دونوں ملزمان کمرہ عدالت میں موجودتھے۔
تفصیلی فیصلےمیں کہاگیاکہ سرکارکی جانب سےبیرسٹرعمیرمجیدملک،بلال بٹ اورشاہویزگیلانی نےکیس کی پیروی کی،جبکہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کاکیس ارشدتبریز،قوثین مفتی اوربیرسٹرسلمان صفدر نےلڑا۔
تفصیلی فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ استغاثہ اپنامقدمہ ثابت کرنےمیں کامیاب رہا،دونوں ملزمان خیانت مجرمانہ کےمرتکب پائےگئے،دونوں ملزمان پرجرم ثابت ہواہے،بانی پی ٹی آئی کوجرم ثابت ہونےپردفعہ 409کے تحت10سال سزاسنائی گئی،انسداوررشوت ستانی ایکٹ کےتحت بانی کو7سال قیدکی سزاسنائی گئی اور بشریٰ بی بی کوبھی17سال قیدکی سزاسنائی گئی۔
تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ مجرمان کوفی کس 1کروڑ64لاکھ 25ہزار650روپےجرمانہ عائدہوا،جرمانہ عدم ادائیگی پر6،6ماہ مزیدقیدکی سزاہوگی،بانی کی زائدعمراوربشریٰ بی بی کےخاتون ہونےپرکم سےکم سزادی گئی،مجرموں کی عرصہ حوالات کوبھی سزامیں شامل کرلیاگیا۔
واضح رہےکہ نیب نے 13جولائی 2024کوتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈالی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 37 دن تک اڈیالہ جیل میں نیب کی تحویل میں رہے اور تفتیش مکمل ہونےکے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
سپریم کورٹ سے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد 9 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل ہوا۔

Leave a reply