یااللہ خیر!اٹک اورگردونواح میں زلزلےکےشدید جھٹکے

یااللہ خیر!اٹک اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے، شدت 4.2 ریکارڈکی گئی۔
صوبہ پنجاب کےشہراٹک میں زلزلےکےشدیدجھٹکےمحسوس کیےگئےجس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاجبکہ شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاترسےباہرنکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلہ صبح9بج کر37منٹ پرآیا ،جس کی شدت 4.2ریکارڈکی گئی۔زلزلے کا مرکز تربیلا سے50کلومیٹرجنوب مغرب تھا،جبکہ زیرزمین زلزلےکی گہرائی 15کلومیٹرتھی۔















