سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ:مقامی وعالمی مارکیٹ میں تاریخ رقم

سونےکی قیمت میں آج پھربڑااضافہ ریکارڈکیاگیاجس نےمقامی وعالمی مارکیٹ میں تاریخ رقم کردی۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کےحامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 8500 روپےکااضافہ ہونےسے24قیراط کےفی تولہ سونےکی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے ہو گی۔جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 7288 روپے اضافے سے 4 لاکھ 3 ہزار688 روپے ہوگیا،آج ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 گرام سونےکی قیمت 4 لاکھ روپے کی حدعبورکرگی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاو 85 ڈالر اضافے سے 4485 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔















