بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

0
8

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یوم پیدائش کےموقع پرمزارقائدپرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقدہوئی ۔
تقریب  کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چودھری(ہلال امتیاز) تھے، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے مزار قائد پر سلامی دی گئی جبکہ پاک فوج کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کےیوم پیدائش پرتینوں مسلح افواج کی مزارقائدپرحاضری،پاک آرمی، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نےسلامی پیش کی ۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 149 ویں یوم پیدائش کےموقع پرملک بھرمیں عام تعطیل ہے۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر آج دن بھر سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقاریب منعقد ہوں گی جس میں بابائے قوم کی مسلمانان ہند اور پاکستان کے قیام کیلئے کی جانے والی انتھک اور ناقابل فراموش خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پونجاجناح کےگھرپیداہوئے،آپ کےوالد کراچی میں رہائش پذیر تھے،بانی پاکستان پیشےکے اعتبار سے وکیل اور ایک سیاست دان تھے۔
انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ایک آزاد ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر مبنی اصول قائد کی زندگی کا نچوڑ ہیں، بابائےقوم نے اپنے کردار اور عمل سے پوری دنیا کو دکھایا کہ ایک سچی اور دیانت دار قیادت کیا کر سکتی ہے۔
بابائے قوم کو خراج عقیدت:
وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر اپنےپیغام میں کہا کہ قائداعظم نے بلاتفریق رنگ ونسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسےرہنما اصولوں کا درس دیا۔
افواج پاکستان، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل عاصم منیر نے بھی بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Leave a reply