سعودی ایئرلائن نے بہترین اکانومی کلاس 2025 کا ایوارڈ جیت لیا

سعودی ایئرلائن نے ’’بہترین اکانومی کلاس 2025‘‘ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔ اس اعزاز کا حصول سعودی عرب کیلئے باعث فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہترین سفری سہولت، اعلیٰ خدمات پر سعودی ایئرلائن ایوارڈ کی حق دارٹھہری۔ایوی ایشن بزنس مڈل ایسٹ ایوارڈز میں سعودی ایئرلائن کو سال کی بہترین اکانومی کلاس ایئرلائن قرار دیا گیاہے،نیز ایوی ایشن انڈسٹری میں سعودی ایئر لائن کی جدت اور سروس ایکسیلینس کا اعتراف کیا گیا ہے۔
رواں سال کی بہترین فرسٹ کلاس ایئرلائنز میں بھی سعودی ایئرلائن شامل ہے۔ سعودی ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں کیلئے سفری معیارمزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔پاکستانی مسافروں کیلئے جدید اور ڈیجیٹل سفری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، سعودی ایئرلائن نے عالمی معیار کے سفری تجربے کی فراہمی کا اہم اقدام کیا ہے۔
2027 تک تمام فلیٹ میں تیز رفتار وائی فائی کی مکمل سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، نیزڈیجیٹل جدت، کاربن ریٹروفٹ پروگرام اور فلیٹ میں توسیع کے ذریعے بڑی تبدیلی جاری ہے۔
ذہن نشین رہے کہ سعودی ایئرلائن پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع فضائی رابطہ فراہم کر رہی ہے۔















