چین کی تائیوان کواسلحہ فروخت کرنیوالی20امریکی دفاعی کمپنیوں پرپابندی

0
5

چین نے تائیوان کواسلحہ فروخت کرنیوالی20امریکی دفاعی کمپنیوں پرپابندی عائدکردی۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق چینی وزارت خارجہ کاکہناہےکہ چین نے10افرادپربھی پابندیاں عائدکردی ہے،10افرادمیں امریکی دفاعی کمپنی کےبانی اور9اعلیٰ عہدیدارشامل ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کاکہناہےکہ امریکی دفاعی کمپنیوں اورافرادکےچین میں موجودتمام اثاثےمنجمد کردئیےگئےہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکانےتائیوان کو11.1ارب ڈالرکےہتھیارفروخت کرنےکااعلان کیاتھا۔
خیال رہےکہ تائیوان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ ہتھیاروں میں راکٹ سسٹم، توپیں، اینٹی ٹینک میزائل، ڈرون اور دیگر آلات شامل ہیں۔

Leave a reply