متحدہ عرب امارات میں نئےسال کےآغازپرعام تعطیل کااعلان

0
35

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو سرکاری اور نجی ملازمین کو چھٹی دینے کا اعلان کردیا ۔
سرکاری اعلان کے مطابق نئے سال کی خوشی میں جمعرات یکم جنوری 2026 کو تمام سرکاری اور نجی اداروں میں تعطیل ہوگی جبکہ 2 جنوری بروز جمعہ کو وفاقی حکومت کے ملازمین ’’ورک فرام ہوم‘‘ کریں گے تاہم وہ ملازمین جن کی ذمہ داریاں دفتر میں حاضری کے بغیر ممکن نہیں، انہیں دفاتر آنا ہوگا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ملک بھر میں تقریبات کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔31 دسمبر کی رات راس الخیمہ میں 6 کلومیٹر طویل ساحل پر 15 منٹ کا آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
دبئی میں نیو ایئر  کے موقع پر گلوبل ولیج، اٹلانٹس دی پام اور بلیو واٹرز آئی لینڈ پر شاندار آتش بازی، ڈرون شوز، کنسرٹس اور بیچ پارٹیز منعقد ہوں گی۔اسی طرح ابوظبی میں شیخ زاید فیسٹیول کے دوران 62 منٹ طویل آتش بازی اور دنیا کا سب سے بڑا ڈرون شو پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply