محکمہ داخلہ کی پتنگ بازی کی ممانعت کےقانون پرسختی سےعملدرآمدکی ہدایت

0
50

محکمہ داخلہ پنجاب نےپتنگ بازی کی ممانعت کےقانون پرسختی سےعملدرآمدکی ہدایت کردی۔
اس حوالےسےمحکمہ داخلہ پنجاب نےکمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،آرپی اوز،سی پی اوز اورڈی پی اوزکومراسلہ جاری کردیا۔
مراسلےکےمطابق حکومت پنجاب نےصوبہ کےبعض علاقوں میں غیرقانونی پتنگ بازی پرتشویش کااظہارکیا۔
مراسلےمیں کہاگیاکہ پنجاب میں ’’کائٹ فلائنگ ریگولیشنزبل2025‘‘کےتحت پتنگ بازی پرپابندی ہے، پنجاب حکومت نے6،7 اور8فروری کولاہورمیں محدودپیمانےپربسنت کی اجازت دےرکھی ہے۔
مراسلےمیں مزیدکہاگیاکہ غیرقانونی پتنگ بازی انسانی جانوں اورعوامی تحفظ کیلئے سنگین خطرہ ہے، غیرقانونی پتنگ بازی کےباعث راہگیروں کےزخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے،بغیراجازت پتنگ بازی اورفروخت پربھاری جرمانے اورطویل قیدکی سزاہے،پتنگ بازی کاسامان فراہم کرنےوالوں اورپتنگ بازی میں ملوث افرادکی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

Leave a reply