دھند، بارش اور برفباری: ملک کے طول و بلد میں سردی کے ڈیرے

0
12

دھند، بارش اور برفباری کےباعث ملک کے طول و بلد میں سردی کے ڈیرے ،پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند نے سب کچھ دھندلا دیا۔بلوچستان میں برفباری کے باعث ہر سو سفید چادر بچھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں سخت سردی، جبکہ پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برفباری ہو گی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔ٹورازم ڈپارٹمنٹ، ایجوکیشن، ہیلتھ، زراعت، لوکل گورنمنٹ، فاریسٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹرانسپورٹ، ریسکیو 1122، نیشنل ہائی وے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دھند و سموگ کی صورتحال میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق تمام ہسپتال بالخصوص بنیادی ہیلتھ یونٹس، ادویات اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ سردی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھیں، ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

Leave a reply