جوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

0
102

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے جبکہ چار ایڈیشنل ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کااجلاس چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت منعقدہوا،جس کااعلامیہ جاری کیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ اور خیبرپختونخوا حکومت کے صوبائی وزیر شریک نہیں ہوئے۔ کمیشن نے متعلقہ ڈیٹا فارم، سابقہ پس منظر (اینٹی سیڈنٹس) اور پیش کردہ مواد کے تفصیلی جائزے کے بعد اکثریتی رائے سے ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی، ایڈیشنل جج عبدالفیاض، ایڈیشنل جج جسٹس صلاح الدین، ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی، ایڈیشنل جج جسٹس سید مدثر امیر اور ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ اسی طرح کمیشن نے جن چار ایڈیشنل ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی، ان میں ایڈیشنل جج جسٹس فرح جمشید، ایڈیشنل جج جسٹس انعام اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس ثابت اللہ خان اور ایڈیشنل جج جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔

Leave a reply