جوڈیشل کمیشن اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کومستقل کرنےکی منظوری

0
40
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کومستقل کرنےکےحوالےسےمنظوری دیدی گئی جبکہ ایک جج مستقل نہ ہو سکا اور ایک کو توسیع دیدی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقدہوا،، جس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس سردار اکبر علی شامل ہیں۔
اسی طرح جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال اور جسٹس محمد جواد ظفر کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس ملک محمد اویس خالد کو بھی مستقل کر دیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس ابہر گل کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج راجا غضنفر علی خان کو مستقل نہیں کیا گیا، جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔

Leave a reply