پاک آسٹریلیا ٹی 20سیریز، ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی

0
42

پاک آسٹریلیا ٹی20سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہوگی ؟اہم خبر آگئی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کا آغاز رواں ماہ 29 جنوری کو ہو گا۔ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گئی،جبکہ فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے دستیاب ہوں گی۔ ٹکٹیں ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے۔پہلے میچ کی وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دونوں میں 1000 روپے رکھی گئی ہے، پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے ہو گا۔ دوسرے اور تیسرے میچ میں پریمیم انکلوژرز کا ٹکٹ 700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے پہلے اور 600 روپے کا باقی دو میچز میں ملے گا، اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کا ریٹ 400 اور 500 روپے ہو گا۔

Leave a reply