سردی کی لہر برقرار:پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

ملک بھرمیں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری،ہر سو سفیدی چھا گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم جنوری کے اختتام تک قائم رہے گا۔ملک بھرمیں سردی کی لہر برقرار ہے ، بالائی و شمالی علاقہ جات میں برفباری کے بعد نظارے حسین ہوگئے ،جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ کل سےملک کےمغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کاایک سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے،مغربی ہوائیں پیرکوملک کےبالائی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لےگا،اتوار،پیرکوبلوچستان میں گرج چمک کےساتھ بارش اوربرفباری کی توقع ہے،26جنوری کوبالائی سندھ گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پیرمنگل کوگلگت بلتستان ،کشمیراورچترال میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،26-27جنوری کودیر،سوات،کلام شانگلہ ،کوہستان اوربٹگرام میں گرج چمک کےساتھ بارش اوربرفباری کاامکان ہے۔اُدھرمانسہرہ،ایبٹ آباد،بنوں،پشاور،نوشہرہ،صوابی ،مالاکنڈمیں بھی بارش اوربرفباری کاامکان ہے۔جبکہ مردان،کوہاٹ ،کرم،خیبر،ہنگو،باجوڑ،ڈیرہ اسماعیل خان اوروزیرستان میں بھی بارش اوربرفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مری،گلیات،اسلام آباد،راولپنڈی، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کاامکان ہے،جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان کےپہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔















