یو ٹیوبرز کیلئے یوٹیوب شارٹس میں متعدد نئی تبدیلیاں کرنے کا اعلان

یو ٹیوبرز کیلئے خوشخبری، یوٹیوب شارٹس میں متعدد نئی تبدیلیاں کرنے کا اعلان، یوٹیوب شارٹس فیڈ بہت جلد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) مواد سے بھر جائے گی، جس میں کریٹیرز کے اپنے اے آئی ورژن بھی شامل ہوں گے۔
اپنے سالانہ خط میں یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نے لکھا ہے کہ رواں سال کسی بھی وقت کریٹیرز اپنی شخصیت کے مطابق شارٹس تیار کرسکیں گے، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اپنی شخصیت سے کیا مراد ہے۔
انہوں نے بس یہ بتایا ہے کہ اس حوالے سے تفصیلات کو جلد شیئر کیا جائے گا، جبکہ یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا اور اسے کیسے استعمال کیا جاسکے گا۔ویسے یوٹیوب اے آئی ٹولز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
ترجمان یوٹیوب کے مطابق رواں سال کریٹیرز اے آئی کو تحریری ہدایت سے گیمز تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔اسی طرح موسیقی سے متعلق تجرباتی فیچر بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اے آئی سپام کی بھرمار کی روک تھام کے لیے سسٹمز کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے اور غیر معیاری مواد کے پھیلاؤ کو کم کیا جا رہا ہے،یوٹیوب میں دیگر نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ مختلف فارمیٹس جیسے امیج پوسٹس کو براہ راست فیڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
ترجمان یو ٹیوب کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 200 ارب بار شارٹس کو دیکھا جاتا ہے۔















