سردیوں میں سکولوں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

0
28

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،سردیوں میں سکولوں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔صوبہ سندھ میں سردی کی شدت کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے میں توسیع کردی گئی ۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب سکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سندھ میں سکول 4 فروری تک صبح 9 بجےکھلیں گے، جبکہ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں ہوگا۔ فیصلے کا مقصد طلبا اور اساتذہ کو سرد موسم کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
اس حوالے سےچیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر تعلیم سندھ سردی کے باعث 31 جنوری تک سکولز کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقرار رکھیں،جس کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے میں سردی میں شدت کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔

Leave a reply