انصاف کی فراہمی میں اہم پیشرفت،چیف جسٹس عالیہ نیلم نےتحصیل کورٹس کا افتتاح کردیا

0
28

انصاف کی فراہمی میں اہم پیشرفت،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نےتحصیل کورٹس شرقپور کا افتتاح کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے تحصیل کورٹس شرقپور شریف کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دعا بھی کی۔
اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ بھی موجود تھے۔ تحصیل کورٹس شرقپور شریف میں انصاف کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تین عدالتیں قائم کی گئی ہیں، جن میں ایڈیشنل سیشن جج کی ایک عدالت جبکہ سول ججز کی دو عدالتیں شامل ہیں۔
تقریب کے دوران بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس نے تحصیل کورٹ کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور قومی پرچم بھی لہرایا، جس سے تقریب کی وقار اور اہمیت میں اضافہ ہوا۔

Leave a reply