دھاتی ڈوروپتنگ بازی کیخلاف پنجاب پولیس صوبہ بھرمیں ان ایکشن

0
20

دھاتی ڈوروپتنگ بازی کیخلاف پنجاب پولیس صوبہ بھرمیں ان ایکشن ہوگئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنےکہاہےکہ پتنگ بازی ہرگزقابل برداشت نہیں اورقانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا،قوانین کےمطابق مخصوص دنوں میں بسنت کی اجازت دی گئی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ انسدادپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر2234ملزمان گرفتارجبکہ2210مقدمات درج کیےگئے،ایک لاکھ52ہزار 808 پتنگیں اور3148ڈورچرخیاں برآمدکی گئیں۔
واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے6،7اور8فروری کوصوبائی دارالحکومت لاہورمیں بسنت کااعلان کیاہے۔

Leave a reply