حکومت کی جانب سےگانوں پرپابندی عدالت میں چیلنج

0
4

حکومت پنجاب کی جانب سے گانوں کی پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سےدائر کی گئی ۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ نک دا کوکا گانے پر پابندی غیر قانونی ہے، اس گانے میں کوئی فحاشی نہیں ہے، نک دا کوکا گانے پر پابندی اس وجہ سے لگائی گئی یہ عمران خان سے منسوب کیا جاتا ہے۔
مؤقف اپنایاکیاگیاکہ ڈی سی لاہور نے پتنگوں پر کسی لیڈر کی تصویر لگانے پر پابندی لگائی ہے، ڈی سی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، بسنت کے نام پر سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کےعدالت ڈی سی کے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر معطل کرے،اگر عوام اپنے پیسوں سے پتنگ پر کسی سیاسی لیڈر کی تصویر نہیں لگا سکتی تو عوام کے پیسوں سے سیاسی لیڈر بھی اپنی تصویر نہیں لگا سکتی ۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ پتنگ پر قائد اعظم کی تصویر پر پابندی کیسی صورت قبول نہیں ۔

Leave a reply