محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سےلاہورہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نےلاہورہائیکورٹ میں منشیات استعمال کرنےوالےقیدیوں کی رپورٹ جمع کرادی ۔
محکمہ جیل خانہ جات کی رپورٹ کےمطابق پنجاب کی جیلوں میں3ہزار873قیدی منشیات استعمال کرنے والےنکل آئے،2025میں پنجاب کی جیلوں میں10ہزار166منشیات کےٹیسٹ کیےگئے،10ہزارٹیسٹوں میں3ہزار873قیدی منشیات استعمال کرنےوالےنکلے،6ہزار293قیدیوں کےٹیسٹ منفی آئے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ لاہورہائیکورٹ کےحکم پرجیلوں میں منشیات کےعادی قیدیوں کی اسکرینگ کانظام نافذکیاگیا،ہرجیل میں منشیات کےعادی قیدیوں کےلئےالگ بلاک قائم کیاگیاہے،پنجاب کی جیلوں میں 72فیصدقیدیوں کےکیسززیرسماعت ہیں،پنجاب کی جیلوں میں کل قیدیوں کی تعداد70ہزار739ہے،روزانہ اوسطاً7ہزار500قیدی عدالتوں میں پیش کیےجاتےہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ جیلوں میں منشیات اسمگلنگ روکنےکےلئےباڈی اسکیٹرزلگانےکافیصلہ کیاگیاہے، قیدیوں کی سماجی بحالی کےلئےہیلتھ اورسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کوذمےداری سونپنےکی سفارش کی گئی ہے۔















